آرٹس والے 25 سال سروس کے بعد بھی پی ایس ٹی۔۔
سائنس والے 5,7 سال کے بعد ای ایس ٹی ہو جاتے۔
عربی والے 4,5 سال کے بعد ہی پروموٹ ہو رہے۔۔۔
بی ایس سی کی بنیاد پر پروموشنز ہو رہی ہیں لیکن کچھ اضلاع میں بی ایس والوں کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا۔۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی پی ایس ٹی 25 سال سے بھی زیادہ انتظار کری گے پروموشن کا۔۔۔۔
ڈی وی ایم, انجینیرنگ ڈگری والوں کے لیئے کوئی پروموشنز پالیسی ہے ہی نہیں۔۔
پروموشنز پالیسی بنانے میں تجاویز کے لیئے اساتذہ کرام اپنی رائے اور تجاویز کمنٹ میں درج کریں تاکہ انکی تجاویز اور رائے کو منسٹر آف ایجوکیشن تک پہنچایا جائے۔۔
میری رائے کے مطابق پی ایس ٹی کو ختم کر کے ای ایس ٹی میں ضم کر دیا جائے اس سے پی ایس ٹی کو رلیف ملے گا جو 25 سالوں سے پروموشنز کے انتظار میں انکا خواب بھی پورا ہوگا اور ایم فل پی ایچ ڈی حامل اساتذہ پروموشنز کی امید نہیں رکھتے وہ بھی بڑی کلاسز کے لیئے اپنی خدمات سرانجام دے سکتے۔۔ پی ایس ٹی اساتذہ کی شدید کمی بھی کچھ حد تک پوری ہوجائے گی جہاں ای ایس ٹی سرپلس وہاں انکو بھی موقع ملے گا چھوٹی کلاسز میں جانے کا۔۔
پروموشنز کے بعد ای ایس ٹی کافی سکولوں میں سرپلس ہو گئے ہیں 1 ہی کیڈر سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنت کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔۔
میں ایم فل پولیٹیکل سائنس موجودہ نظام اور پالیسی کے مطابق 15,20 سال مذید پروموشن کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن 2 کیڈر ضم کرنے سے میں بڑی کلاسز میں خدمات سرانجام دے سکوں گا اس لیئے میری تو یہی تجویز ہے کہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کو 1 ہی کیڈر میں کر دیا جائے اور پروموشن پالیسی ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کے لیئے بنائی جائے اور اس میں ہر سبجیکٹ کی الگ الگ پروموشن ہو۔
