جناب صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب و جملہ ایگزیکٹو عہدیدارانِ محکمہ تعلیم اور محترم اساتذہ کرام آپکی توجہ چاہوں گا۔آپ جانتے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں ایسے اساتذہ کرام بھی ہیں جنگی تعلیم M.Com ہے اور وہ بھی اُن اساتذہ کرام کی طرح محنت، لگن سے اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو 2017میں بھرتی ہوئے تھے، جن اساتذہ کرام نے اسکول سبجیکٹ میں ماسٹر ڈگری یعنی سولہ سالہ تعلیم حاصل کی اور بطور معلم جاب کر رہے ہیں ایک M.Com تعلیم یافتہ بھی کلاس ون تا میٹرک تدریسی خدمات دینے کا اہل ہے۔ گزارش ہےکہ اِس بار بھی ایجوکیشن بھرتی میں M.Com والوں کو جاب کا موقع دیا جائے تاکہ وہ بھی باوقار روز گارحاصل کرکے عزت کی زندگی بسر کرسکیں۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہےکہ اسکولز میں لوکل لڑکے لڑکیوں کو بطور فیڈر ٹیچر رکھ لیا جاتا ہے ایک تو اُنکی تعلیم میٹرک یا ایف۔اے ہوتی دوسرا اُنکو کلاس بھی کچی،پکی، پہلی یا دوسری دے دی جاتی ہے اور یہی کلاسز بچے کی تعلیمی بنیاد اور دلچسپی کا موجب بنتی ہیں۔ اِس طرح بچوں کی بنیاد کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔ بچے تعلیم سے متنفر ہو جاتے ہیں اور تعلیم کا مدعا ہی فوت ہو جاتا ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہےکہ M.Com تعلیم یافتہ افراد کو بھی پالیسی میں شامل کیا جائے۔ پلیز! تمام اساتذہ کرام اور ٹیچر یونین سے التماس ہے کہ اِس نکتہ کو نمایاں کرکے دوسروں کےلِئے آسانیاں پیدا کریں۔

Leave a Comment