سرگودھا کی اُس ٹیچر کو سلام جو سکول کے چھوٹے بچوں کے ساتھ سکول وین میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا اور آگ بھڑک اُٹھی، وہ اس پوزیشن پر بیٹھی تھی کہ اپنی جان بچانے کیلئے فوری اُتر سکتی تھی مگر وہ بچوں کو پکڑ پکڑ کر وین سے باہر پھینکتی رہی اور آخری بچے کو باہر پھینکنے تک 80٪ جھلس کر جان کی بازی ہار گئی۔

کراچی کے اُس ٹیچر کو سلام جو بچوں کا ٹور لے کر شمالی علاقہ جات آیا اور ایک بچہ سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر گیا تو ٹیچر نے پیچھے ہی چھلانگ لگا دی اور بچے کو تلاش کرتا، بچاتا بچاتا خود بھی دریا بُرد ہو کر شہید ہو گیا۔

آرمی پبلک سکول کی اس خاتون پرنسپل کو سلام جو سکول کے بچوں کو بچانے کیلئے گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے ہو گئی اور شہید ہو گئی۔

اُس ٹیچر کو سلام جو بچوں کے ساتھ چئیر لفٹ پر پھنس گیا اور مسلسل 16 گھنٹے بچوں کے اعصاب بحال رکھے اور ساتھ ساتھ میڈیا تک رسائی کر کے مدد حاصل کرنے کی تگ و دو کرتا رہا۔

گلی محلوں میں بننے والے پرائیویٹ سکول ٹیچرز مرد و خواتین کی عظمت کو سلام جو ایک مزدور کی دیہاڑی کے چوتھے حصے تنخواہ یعنی 8 سے 10 ہزار ماہانہ پر بچوں کو پڑھاتے ہیں۔

اور سب سے آخر میں اُن تمام اساتذہ کی ارواح کے لئے، اُن کے درجات کی بلندی کیلئے اور جنت میں اعلٰی مقام کیلئے دُعا جو کہ دُنیا سے رُخصت ہو چُکے ہیں۔🤲🏻

Leave a Comment